سکردو(چیف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید خان نے کہاہے کہ گانچھے پیون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے یہ علاقہ میرا دوسرا گھر ہے اس علاقے کے مسائل کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کریں گے ہم چاہتے ہیں کہ عوام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ہم سے رابطے میں رہیں ہم عوام کے خادم ہیں عوامی مسائل حل کرکے روز آخرت سرخرو ہونا چاہتے ہیں آج ہم عوامی مسائل کے حل میں لیت ولعل سے کام لیں گے تو قیامت کے روز سے ہم سوال ضرور ہوگا ہم نہیں چاہتے ہیں کہ میرے حلقے اور میرے ضلع کے مسائل کے میں کوئی غفلت نہیں کریں گے پرائمری سکول پیون میں اضافی کمرے بنائے جائیں گے اور واش رومز کی تعمیر کو بھی جلد یقینی بنائیں گے پیون کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیون ہو یا کوئی اور علاقہ ہم جائز مطالبات سب کے پورے کریں گے جائز مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی سے ہر وقت رابطے میں رہیں گے وزیراعلی ہماری باتوں کو اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کبھی ہمیں نظر انداز نہیں کیا میرے مخالفین گواہی دے رہے ہیں کہ میرے حلقے میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کس کے دور حکومت میں ہوئے میں نے یہ تہیہ کرلیا ہے کہ میں عوام کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں رہوں گا عوام کی خدمت کرکے جو سکون ملتا ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے ہمیں حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا ہوگا جب تک ہم حضور کی اسوہ حسنہ پر عمل نہیں کریں گے تب تک مسائل کے بھنور سے ہم نہیں نکل سکتے