کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی کا فیصلہ

 انتظامیہ نے 15 جولائی کی شام تک کورونا ویکسیئن نہ لگوانے والے عام شہریوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکرنے کا علان کردیاہے ڈپٹی کمشنر سکردو کے دفترسے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہاگیاہیکہ تمام سرکاری ملازمین حکومت گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں شہری 15 جولائی تک کورونا ویکسیئن(کم ازکم پہلی خوراک) ضرور لگوائیں بصورت دیگر ان کے خلاف دفعہ144 کے تحت باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کورونا ویکسیئن نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں گی پندرہ جولائی کے بعد صرف انہی ملازمین کو تنخواہیں ملیں گی جن کیپاس ویکسینیشن کی باقاعدہ سند موجود ہوگی انتظامیہ کی جانب سے باربار تنبیہ کئے جانے کے باوجود شہری ویکسیئن لگوانے سے کترارہے ہیں ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے کیسزبڑھ رہے ہیں اس لئے انتظامیہ نے دوٹوک فیصلہ کرلیا ہیکہ اب قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویکسیئن نہ لگوانے والوں کے خلاف باقاعدہ ایکشن لیاجائیگا اور کسی قانون شکن کو چھوڑا نہیں جائے گاکورونا کے تدارک کیلئے انتظامیہ اپنی توانائیاں بروئیکار لارہی ہے شہری قانون کا احترام کرتے ہوئے کورونا ویکسیئن ضرور لگوائیں۔