آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشنل ترانہ جاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔ چند منٹ میں ہزاروں افراد نے دیکھ لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے یوٹیوب چینل پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آفیشل ترانے” گلی گلی بھری بھری تجھے مجھے دیکھنے میں “معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔عاطف اسلم چیمپیئنز ٹرافی کی 16 فروری کو ہونیوالی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کرینگے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جائے گی، بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا، جس پر ان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔