مریم بتائیں مودی کا نام لیتے زبان کیوں کانپتی ہے،فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھارت نوازی پر مریم صفدر سے سوالا ت کے جواب مانگ لئے،مریم صفدر بتائے  ایک تقریب میں 25مرتبہ عمران خان کا نام تو لیتیں ہیں لیکن اپنے چچا مودی اور آر ایس ایس کا نام لیتے ہوئے کیوں ان کی زبان کانپتی ہے؟، مریم حریت قیادت کی گرفتاری،مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ اگر مریم صفدر کو کشمیر کی بیٹی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا،مریم کا ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتیں ہیں تو بختاور اور آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتیں ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل کشمیر میں کشمیر کیی بیٹی بنی ہوئیں ہیں، پاکستان میں اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، حکومت عوام پر ان قیمتوں کا بوجھ کم سے کم کرنے کے لئے اپنے محصولات میں کمی لارہی ہے، پیٹرولیم لیوی صفر اور سیلز ٹیکس کو 15روپے سے کم کر کے 11روپے کر دیا گیا ہے،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ وہ سامنے آکر بتائے کہ پیٹرولیم پر کہاں ٹیکس بڑھایا ہے۔وہ ہفتہ کو سرکٹ ہاوس فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جنوری تا جولائی 2021 پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہیں ہیں،34ڈالر سے 70تا 75ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، موجودہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اپنے محصولات میں کمی کر رہی ہے،پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی کی جارہی ہے، ن لیگ حکومت نے اپنے دور میں کبھی بھی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کمی نہیں کی، عمران خان کی ہدایات پر حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھتا ہوا بوجھ عوام پر کم سے کم ڈالنے کے لئے پیٹرولیم لیوی صفر کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی گئی، سیلز ٹیکس 16روپے سے کم کر کے 11روپے پر لے آئے ہیں، اپوزیشن کا یہ پروپیگنڈا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسڑ بڑھا رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپوزیشن کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئے اور بتائے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کون سے ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں، مریم کو تو جھوٹ کے سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں،وہ کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے،جب کیلبری فانٹ بنا ہی نہیں تھا اس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کی گئی، لندن میں بیٹھے ہوئے نواز شریف کی تصویر فوٹو شاپ کے ذریعے کشمیر موجودگی کا دعوی بھی مریم نے ہی کیا تھا جب جعلسازی پکڑی گئی تو پھر انھیں تصویر اور ٹویٹ،دونوں ڈیلیٹ کرنے پڑے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے کشمیر میں بہت تقاریر کیں ان کی ایک تقریر سنی جس میں 25مرتبہ عمران خان کا نام لیا، مریم بتایئے مودی کا نام لینے سے کیوں ان کی زبانیں کانپ رہی ہیں۔کشمیر کی بیٹی ہونے کا دعوی کرنے والی مریم بتائے کہ  کیوں اپنے چچامودی کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم، مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر آواز نہیں اٹھا رہیں، مریم مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور غیر آئینی لاک ڈان کی  کیوں مذمت نہیں کررہیں۔حریت راہنماں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے،مریم صفدر کیوں اس بات پر مودی کو کیوں نہیں للکاررہی، کیوں مریم کے منہ سے آر ایس ایس کا نام نکل رہا، ان سوالات کے جوابات درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی بیٹی بننے کا شوق ہے تو ساڑھیوں اور آموں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا بھی کوئی ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتیں ہیں تو بختاور اور آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتیں ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل کشمیر میں کشمیر کیی بیٹی بنی ہوئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں آر ایس ایس کے نظریات حائل ہیں،مودی آر ایس ایس نظریے کے تاحیات حامی ہیں۔