جگلوٹ میں پانی، صحت ،بجلی کے بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں، فتح اللہ

صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان نے اپنے آبائی گاؤں جگلوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ کے زمانے کا بیس بیڈ ہسپتال جگلوٹ میں تھے جس میں سابقہ ادوار میں کوئی کام نہیں کیا گیا اور ہم نے اس ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے پچاس بیڈ کیا ہے اس کے علاؤہ بجلی کا مسئلہ ہے اس وقت پانچ میگاواٹ بجلی ہے لیکن وہ عوام تک کمزور تار ہونے کی وجہ سے کم وولٹیج میں پہنچ رہی ہے نئی تاروں کو بچھانے اور مزید تین میگاواٹ کو بھی منصوبے میں رکھا گیا تاکہ بجلی کا جو مسئلہ ہے وہ حل ہوسکے اس کے علاؤہ جگلوٹ سئی بو بالا کے عوام نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اسی طرح ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکیں جون اور جولائی میں گندم کا جو مسئلہ سامنے آیا تھا وہ بھی حل ہوچکا ہے جو کٹوتی ہوئی تھی وہ بھی بحال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جگلوٹ میں صاف پانی کے نالے بہ رہے ہیں لیکن یہ عوام تک نہیں پہنچ رہا ہے اور اس پانی کی فراہمی کے لئے رقم مختص ہوئی ہماری حکومت عوام کو صاف پانی بجلی اور صحت کی سہولیات فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جگلوٹ کو نظر انداز کیا لیکن ہماری حکومت عوام کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جگلوٹ کے عوام کے ساتھ پہلے بہت زیادتی ہوئی۔