عمران عباس با صلاحیت اور پرکشش فنکار ہیں: ریما خان

فلمسٹار ریما خان نے اداکار عمران عباس کو باصلاحیت اور پرکشش فنکار قرار دیدیا۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی دلکش نظر آ رہے ہیں۔ فلمسٹار ریما خان بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے کہ یہ ہماری انڈسٹری کے ایک بہت ہی باصلاحیت اور پرکشش فنکار ہیں۔

جس کے جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ میری دوست اور ہماری انڈسٹری کی کوئین، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ نے تعریف کی۔