Image

ششپر جھیل سے پانی کا اخراج جاری، ایک اور مکان تباہ


گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر جھیل سے ہونے والے پانی کے اخراج سے تباہی کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا۔شیر آباد گاو ¿ں میں ایک خاندان کے مکینوں کو گھر کی تعمیر کے بعد وہاں رہنا بھی نصیب نہ ہو سکا، جن کا مکان چھت ڈالنے کے 2 روز بعد ہی بہہ گیا اور مکین دوبارہ تعمیر ہونے والے گھر میں رہنے سے پہلے ہی بے دخل ہو گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی تھی جس کے بعد حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھروں کو خالی کرا لیا تھا