پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 94 نئے کیسز کا اندراج

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نوول کرونا وائرس کے 94 نئے کیسز کا اندارج ہوا ہے۔ وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ نئے اضافے کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 273 ہوگئی ہے۔ اتوار کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ نوول کرونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 381 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اتوار کو نوول کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 11 ہزار 934 ٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.79 فیصد رہی۔ ملک میں اس وقت 50 فعال مریضوں کی حالت نازک ہے۔