Image

بڑھاپے میں دولت سے بے غرضی سخاوت نہیں ڈیمینشیا کی علامت ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بڑھاپے میں دولت سے بےغرضی سخاوت کی علامت نہیں بلکہ اس بات کا انتباہ ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی شخص ڈیمینشیا میں مبتلا ہے۔ لاس اینجلس کی جامعہ سدرن کیلی فورنیا کے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بزرگ افراد جو کسی ایسے شخص کو پیسے دینے کی چاہ رکھتے تھے جن کو وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے الزائمر میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔یہ تحقیق بزرگوں میں بے غرضی کے برتاؤ کا ایک سنجیدہ طبی حالت کے ساتھ تعلق سامنے لاتی ہے اور ایسے افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کو خبردارکرتی ہے۔بزرگ افراد کے متعلق یہ بات پہلے سے جانی جاتی ہے کہ یہ کمزور ہوتی ذہنی حالت کے سبب جعل سازوں کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور ان سے پیسے اینٹھنا آسان ہوتا ہے لیکن اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مثبت مثالیں بھی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔