Image

ملک میں کرونا کے وارجاری،مزید2اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 45 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 459 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 172 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 2 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔