Image

کرکٹر کے بعد بابر اعظم ٹینس پلیئر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹینس پلیئر بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنا وقت ٹینس، گالف اور بلیئرڈ کھیلنے میں صرف کر رہے ہیں۔

بابر اعظم، محمد حسنین، محمد حارث اور حارث رؤف کو ٹینس کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے بعد بابر اعظم اور انگلش کھلاڑی انڈور گالف میں اپنی مہارت دکھا رہے ہیں۔

 پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں بابر اعظم کو بلیئرڈ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دی جبکہ دوسرا مقابلہ جمعرات کو ہوگا۔