شوہر سے علیحدگی کے باوجود والدین کے گھر نہیں رہی‘ شگفتہ اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کے مشکل دور میں بھی اپنے والدین کے پاس نہیں گئیں۔ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد انہیں اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کے ساتھ بہت مشکل دور سے گزرنا پڑا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ اپنی زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی تھیں تو وہ اکیلے ہی رہیں مگر اپنے والدین کے گھر میں نہیں رہیں کیونکہ ان کے اپنے والد کے ساتھ ہمیشہ سے ہی بہت اختلافات رہے ہیں۔لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں تمام حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور آج ان کے پاس ہنستی مسکراتی فیملی ہے جس میں ان کے شوہر اور 4 بیٹیاں ہیں۔