صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبہ وفاق کے
بغیر نہیں چل سکتا ہے ہمیں اپنی ورکنگ ریلیشن شپ کو وفاق کے ساتھ اچھا
رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان ترقی کرسکے۔ انہوں نے کے پی این سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسامیوں کی تخلیق گلگت بلتستان حکومت کے پاس نہیں
ہے وفاق کے پاس اس کا اختیار ہے ہم نے 12 ہزار اسامیاں جو گلگت بلتستان کو
ضرورت ہیں وہ مانگی تھیں ان میں سے 4 ہزار ملی ہیں باقی ابھی تک پینڈنگ میں
ہیں اگلے سال کوشش ہوگی کہ باقی ماندہ کی بھی فیڈرل فنانس منسٹری منظوری
دیدے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان حکومت محدود وسائل کے باجود
گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ہماری پوری
کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام ہوسکے چونکہ
ہم ایک صوبہ ہیں اور ہم وفاق پر انحصار کرتے ہیں اور وفاق کے ساتھ تعلقات
اچھے ہونے چاہئیں اگر وفاق کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہوں تو گلگت بلتستان کے
بجٹ سے لیکر تمام منصوبے متاثر ہوتے ہیں نوکریوں تک ہم وفاق پر انحصار کرتے
ہیں اس لئے وفاق کے ساتھ کام کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہونے چاہیے تاکہ گلگت
بلتستان ترقی کرسکے۔
