186

علی ظفر کی کردار کشی،اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں پیش

گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزام میں سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کی ، سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں پیش ہوگئیں۔ میشا شفیع کے وکیل نے عدالت نے درخواست کی کہ میشا شفیع فی الحال ملک سے باہر ہیں لہذا حاضری کیلئے معاف کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے میشا شفیع و دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ میشا شفیع و دیگر افراد الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کرسکے۔