51

نیا پاکستان والے میرے منصوبوں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں،حفیظ الرحمن

گلگت (سپورٹس رپورٹر) سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے عوام کے لئے عذاب بن گئے ہیں اب نیا پاکستان والے میرے منصوبوں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں مسلم لیگ ن دور کے 4 پلوں کی تعمیر کوئی بھی نہیں روک سکتی  اگر سازش کے تحت میرے دور کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو عوام کو سڑکوں پر نکال کر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرسٹ کیپٹن شہید راشد حکیم فٹ سال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا   انہوں نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے گلگت بلتستان میں ایک روپے کا کام نہیں کیا ہے بلکہ تبدلی سرکار   گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن دور حکومت کے عوامی منصوبے بھی روکنے کی کوشش کررہی ہے تبدیلی زبانی باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے اگر تعمیر و ترقی روک کر نیا پاکستان بنانا ہے تو گلگت بلتستان کے عوام کو نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہیئے انہوں نے کہا ہے کہ سکارکوئی بھی گلگت شہر کا حصہ ہے اور عوام ترقی چاہتے ہیں اس لیئے میں نے کنوداس آر سی سی پل تا سکارکوئی تک میں سڑک کو میٹل کرنے کے لئے 12 کروڑ روپے کی سکیم رکھی تھی بہت جلد کنوداس تا سکارکوئی روڈ میٹلنگ کا کام شروع ہو جاے گا کسی کی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے عوام تبدیلی سرکار پر کڑی نظر رکھیں انہوں  نے کہا کہ  عوام کیساتھ ملکر ترقی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے صحت مندانہ سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں انہوں نے  کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے  ساتھ علاقے کے پائیدار امن کے قیام  کے لیے سپورٹسں ایسوسی ایشن کا کردار بھی مثالی ہیانہوں نے  توقع کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ تبدیلی سرکار علاقے میں معیاری گراونڈ کی تعمیر  کے ساتھ کھیلوں کی ترویج کے لیے اقدامات اٹھائے گی.  انہوں نے کہا کہ کیپٹن شہید راشد حکیم گلگت بلتستان کے سپوت تھے جنہوں نے شہادت کا مقام حاصل کرکے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کردیا انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔