102

گلگت،جشن بہاراں پولوٹورنامنٹ کے ڈرازکے شیڈول کااعلان

گلگت (سپورٹسں رپورٹر ) جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے ڈراز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ٹورنامنٹ13مارچ مارچ سے شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آغا خان شاہی پولو گراونڈ میں منعقد ہونے والے جشن بہاراں سول پول پولو ٹورنامنٹ کے ڈراز مجسٹریٹ حاجی محمد اکبر کے زیر نگرانی اسٹنٹ کمشنر گلگت آفس میں نکالے گئے ٹورنامنٹ میں علاقے بھر سے26سول پولو ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ڈراز کے دوران تمام ٹیموں کے کپتان اور نمائندوں نے شرکت کی جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ12مارچ مارچ سے آغا خان شاہی پولو گراونڈ میں منعقد ہوگا۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ سپورٹسں آفیسر گلگت محمد علی نواز،  گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے صدر اشرف گل، ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ضیاء ، جنرل سیکرٹری شیراز اور دیگر نے شرکت کی.