Image

قطر میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے فٹبال کا عالمی میلہ سج گیا

رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ فٹبال کا عالمی ایونٹ (فیفا ورلڈ کپ) 2022 کا آغاز ہوگیا۔ دوحا کے البیت سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے بہترین پرفارمرز اِن ایکشن، فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی، تقریب میں خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی، عرب کا روایتی رقص اور میوزک پیش کیا گیا جس سے سب محظوظ ہوئے

روایتی رقص کے دوران شامل تمام 32 ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے، رنگا رنگ تقریب میں فٹبال ورلڈکپ میسکاٹس کی بھی نمائش کی گئی