Image

بھارتی اداکارہ کی کار کو جرمنی میں حادثہ، ٹانگوں پر شدید زخم آئے

بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ کو جرمنی میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئی ہیں۔

معروف ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  مُن مُن دتہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو حادثے سے متعلق اطلاع دی

مُن مُن دتہ ان دنوں جرمنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں جہاں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں میرا ایک ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں میرے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے، اس حادثے کی وجہ سے میں نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے اور فوری وطن واپس آرہی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے زخمی گھٹنے کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا  ہے کہ جی ہاں یہ میرا گھٹنہ ہے