Image

کین ولیمسن نے شاہین آفریدی کو مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستانی باؤلر کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے۔

کرکٹ کی دنیا کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کین ولیمسن کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔

32 سالہ ولیمسن کو آسٹریلوی مچل سٹارک اور شاہین شاہ کے یارکر میں سے ایک باؤلر کی ڈیلیوری لینے کو کہا گیا، انہوں نے اس سوال پر غور کیا اور کہا کہ دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں

بعد ازاں نیوزی لینڈ کے کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کو مچل سٹارک پر ترجیح دیدی اور کہا کہ ان کا یارکر خطرناک ہے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل سٹارک اپنی تیز اور سوئنگ باؤلنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور سکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ولیمسن ہی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے تھے