Image

ارمینا خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ ارمینہ خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنے "بے بی شاور" کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔


ارمینہ خان نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں ماں بننے کے مرحلے کو اپنے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے خدا کا شکر بھی ادا کیا ہے۔


اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور وہ ان سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم "جانان" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے دوست فیصل خان سے شادی کی تھی اور وہ ان کے ساتھ انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں