Image

لانگ مارچ میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرات، اسد عمر کو آگاہ کردیا گیا

وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا۔ وزارت داخلہ نے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ انتہا پسند گروپ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتے ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔