Image

تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چیف سیکرٹری

 چیف سکریٹری محی الدین وانی نے کہاہے کہ معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے جائے گا جس سکول کا رزلٹ اچھا ہوگا اس کی انتظامیہ کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو پہلے ہی ایورڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے حکومت یہاں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کی خواہاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز ہائی سکول گمبہ سکردو کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں دورے کے موقع پر جماعت نہم سائنس اور دہم سائنس کے طلبا سے مصافحہ کیا ان سے مختلف سوالات کئے درست جواب دینے والے طلبا کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی دورے کے دوران چیف سکریٹری نے سکول میں جاری ای ایس ٹی ٹیچر کے تربیتی ورکشاپ کا بھی معائنہ کیا دورے کے دوران چیف سکریٹری محی الدین وانی نے سکول کے نظم ونسق پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ ہائی سکول گمبہ سکردو کی انتظامیہ تسلی بخش ہے اس کو مذید محنت کرنا ہوگی ہم سکول کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے تعلیمی اصلاحات کے نتیجے میں سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح بڑھ گئی ہے جو ایک حوصلہ افزا ہے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہم موثر اور ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں ہمارے اقدامات کے دوررس نتائج سامنے آرہے ہیں ادھر ڈی ڈی او گمبہ سکردو حاجی ابوالحسن نے سکول کا دورہ کرنے پر چیف سکریٹری محی الدین وانی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ چیف سکریٹری کے دورے کے نتائج بڑے دور رس نکلیں گے چیف سکریٹری کے دورے سے سکول کے طلبا کی حوصلہ افزائی ہوئی۔