Image

سی پیک کومثالی منصوبہ بنائیں گے،چین

بیجنگ ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں کی تعمیر سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہے ہیں اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین پاک اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ سی پیک کو ایک ایسامثالی منصوبہ بنائیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام بھرپور انداز میں مستفید ہوں۔