چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پر سکردو پہنچ گئے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی رجسٹری برانچ پہنچنے پر سکردو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو سلامی دی بعد میں چیف جسٹس نے رجسٹری برانچ کے دفاتر کا دورہ کیا انھوں نے عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کے لیے اور ادارے کی بہتری کے لیے احکامات بھی دیئے چیف جسٹس نے انچارچ رجسٹری برانچ اسسٹنٹ رجسٹرار مظہر حسین کو حکم دیا کی علاقے کے غریب عوام کو سستے اور فوری انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں اس دورے میں چیف کے ہمراہ رجسٹرار SAC نیاز محمد خان سیکرٹری ٹو چیف جسٹس SAC عثمان،بشیر جنجوعہ، پرسنل سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس SAc چوہدری نبیل ایدریس، انچارچ رجسٹری برانچ سکردو اسسٹنٹ رجسٹر مظہرحسین، ڈپٹی کمشنر سکردو اور ایس پی سکردو بھی تھے ۔
