سوناکشی سنہا کو فلم اڑتا پنجاب کی پیشکش ٹھکرانے پر پچھتاوا

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں فلم اڑتا پنجاب کی پیشکش کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔ سوناکشی سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ فلم اڑتا پنجاب میں جو کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے، اس کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے اس فلم کا حصہ نہ بننے کے باوجود بھی کہا کہ مجھے یہ فلم بہت پسند آئی اور میں نے ہدایت کار ابھیشیک چوبے اور ٹیم کے باقی ممبرز کو بھی فلم کی ریلیز کے بعد ان کے کام کی تعریف کرنے کے لیے فون کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سوناکشی سنہا نے بے شک فلم اڑتا پنجاب کی پیشکش کو مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ کردار کرینہ کپور سے بہتر کوئی اور اداکارہ ادا نہیں کر سکتی تھی۔