مونٹانا میں ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی چیلنج کر دی گئی

 امریکی ریاست مونٹانا میں مختصر ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے چند روز قبل ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے قانونی بل پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد یہ مختصر ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹانا میں پانچ ٹک ٹاک صارفین جو مختصر ویڈیو ایپ پر پوسٹ کردہ مواد تخلیق کرتے ہیں انہوں نے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں چینی ملکیت والے پلیٹ فارم پر عائد کی جانے والی پابندی کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔