گھر والے نہیں چاہتے تھے میوزک سے وابستہ رہوں ، شفقت امانت علی

 معروف کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ وہ میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہو۔ ایک انٹرویو میں شفقت امانت علی نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے ان کے حوالے سے نہیں چاہتے تھے کہ میں میوزک سے وابستہ رہوں ۔ شفقت امانت علی نے بتایا کہ ان کے بڑوں کی خواہش تھی کہ وہ کسٹم میں نوکری کریں یا پولیس کو جوائن کریں یا اسکو کسی اور پروفیشن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے گھروالوں کا خیال تھا کہ میں میوزک میں اچھا نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی میں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ، ایسا نہیں کہ میں گھر والوں سے باغی تھا مگر میرے اندر یہ تھا کہ میں یہی کرنا چاہتا ہوں۔