سلمان خان سونے کا دل رکھتے ہیں، سنیل شیٹی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے کینسر میں مبتلا ایک بچے کی سلمان خان کی جانب سے مدد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل سونے کی طرح ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ یہ کہا کہ جتنا میں سلمان کے بارے میں جانتا ہوں اتنا شاید ہی کوئی اور جانتا ہو۔ آج سلمان جس حیثیت اور مرتبے پر ہے اس کی وجہ اس کی رحم دلی اور انسان دوستی ہے۔ سنیل شیٹی نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ جو سلمان کو جانتے ہیں، میں ان کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ وہ انہیں پہچانیں، سلمان سونے کا دل رکھنے والے انسان ہیں، آپ ان سے کچھ بھی مانگ لیں وہ آپ کو دیں گے۔