جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا

 پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جناح ہاؤس حملے کا کوئی پلان نہیں تھا، 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، رجیم چینج کے بعد عمران خان کے بیانیے کو نہ روکنا ہمارا بھی قصور ہے، ہم اس حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہیں۔