نو مئی واقعات کی شفاف تحقےقات ہونی چاہئیں،تقی اخونزادہ

سکردو،تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ شہدا کے خون سے بھری ہوئی ہے ہم قیام پاکستان،دفاع پاکستان اور اس کی سلامتی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے والے تمام شہداءوطن کو سلام پیش کرتے ہیں،تقی اخونزادہ نے یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور کارکنوں سے سکردو میں غیر رسمی گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک منظم اور مضبوط فوج ہی کسی ملک کی بقا اور سلامت کی ضامن ہوتی ہے ہمارے پاس عرب بہار ایک بہترین مثال ہے تیونس میں ایک پھل والے سے شروع ہونے والی تحریک نے چند عرب ممالک کے ریاستی نظام کو تہہ وبالاکردیا ابھی حال ہی میں سوڈان کا جو حشر ہوا ہے جہاں انارکی نے ریاست،سیاست اور معاشرت کو پوری طاقت کے ساتھ لپیٹ میں لے لیا ،اس حقیقت کا ادراک ہم سب کو ہونا چاہیے کہ پاکستان جس جغرافیائی محل وقوع میں واقع ہے تقاضہ یہی ہے کہ ہماری دفاعی اور سلامتی امور پر سمجھوتہ کی کوئی گنجائش نہیں۔تقی آخونزادہ نے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور کارکنوں سے اپنی گفتگو میں اس امر پر زور دیا کہ ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ رہنے ہونگے اور ہماری ترجیح ہمیشہ سیاست کے بجائے ریاست ہونی چاہیے ریاست ہوتو سیاست ہوگی ورنہ سوڈان،لیبیا،افغانستان اور کانگو جیسی حالات کا سامنا کرنا پڑیں گے۔رہنما تحریک انصاف نے ملاقاتیوں سے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہمارے چیئرمین عمران خان نے برملا کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کےلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ،لہذا نو مئی کے دن دفاعی تنصیبات کے ساتھ افسوسناک اور اندوہناک واقعہ پیش ہوا جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں جس کی انکوائری انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہونا چاہیے۔تقی آخونزادہ نے کہاہے کہ فوج پاکستان کی بائنڈنگ فورس ہے یعنی فوج ہی پاکستان کے مختلف اکائیوں اور قومیتوں کو جوڑے رکھے ہوئے ہیں ہم صدق دل سے اس رسی کی مضبوطی اور پائیداری کے متمنی ہیں۔