سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2023ء کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایشیا کپ 2023ء سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے آخری بال پر عبور کر لیا، سری کی جانب سے کسل مینڈس 91، سدیرا سماراوکراما 48 جبکہ چیرتھ اسالنکا 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔قبل ازیں کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ سے قبل بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45،45 اوورز تک محدود کیا گیا بعدازاں میچ کے دوران 28 ویں اوور میں دوبارہ بارش کے باعث میچ کو 42،42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔پاکستان کی جانب سے محتاط آغاز کے باوجود پہلی وکٹ 9 رنز پر گرگئی، فخر زمان 11 گیندوں پر 4 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ دوسری کپتان بابر اعظم کی گری جو 35 گیندوں پر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بلے باز عبداللہ شفیق 52 جبکہ محمد حارث 9 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ جبکہ محمد نواز 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، افتخار احمد 47 اور شاداب خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔