لاک ڈائون نافذ، بازار بند، گلگت میں چھاپے، 500تاجروں کو جرمانے، 35دکانیں سیل

 اسلام آباد ،پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں16 مئی تک مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیاجبکہ سندھ میں صوبائی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے پر کاروباری مراکز کھلے ہیں، نجی ٹی وی  کے مطابق کرونا وائرس پھیلائو  خدشات کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلوں کے تحت  وفاقی دارالحکومت،پنجاب ، خیبرپختونخوا  اور بلوچستان میں لاک ڈائون نافذ کر دیا  گیا  ہے۔ ٹرانسپورٹ 10 مئی سے بند ہوگی، اسلام آبادانتظامیہ کی سخت مانیٹرنگ کے  باعث شہر میں کاروباری مراکز بند رہے  لاک ڈائون کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا،  لاک ڈائون کے باوجود کاروباری مراکز کھولنے سے متعلق تاجر رہنما  اجمل بلوچ کی کسی نے نہ سنی،اجمل بلوچ نے گزشتہ رات دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بندرہے جبکہ اکا دکا جزوی کھلنے والی دکانوں کو بھی انتظامیہ نے زبردستی بند کروا دیاہے۔ ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، انتظامیہ تمام مراکز کو خود مانیٹر کررہی ہے،پنجاب اور کے پی میں بھی بڑی مارکیٹیں بند رہیں،سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم رہی تاہم گلی محلوں میں اکا دکا دکانیں کھلی رہیں ،سندھ میں حکومت کی اجازت سے ہفتہ کو کاروبار کھلا رہا ،بلوچستان میں این سی او سی کے فیصلوں کے تحت لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے ،ملک بھر میں  تفریحی مقامات، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے کوویڈ۔19 ایس پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے گلگت شہرکے مختلف مقامات جوٹیال ،این ایل آئی مارکیٹ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہمراہ ایس ایس پی گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت ، علاقہ مجسٹر یٹ اور دیگر آفیسران بھی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر  نے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت  اور ایس ایس پی گلگت کو اسسٹنٹ کمشنرگلگت نے کوویڈ۔19 ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت کرنے والے افراد اور گاڑیوں میں آنے والے تمام افر اد کی چیکنگ کی جارہی ہے ، بغیر ماسک والے افراد کو ماسک بھی دیا جاتا ہے تاکہ آئندہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔  ڈپٹی کمشنر   نے اس اقدام کو سر اہتے ہوئے عوام  سے خطاب کرتے ہوئے کہا   کہ کوویڈ ۔19کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے تاکہ ہمارے  علاقے سے اس مہلک وباء کاخاتمہ ہو سکے ۔ ڈپٹی کمشنر  نے اسسٹنٹ کمشنر  کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا   کہ کوویڈ ۔19 ایس اوپیز پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بغیر ماسک والے  فر د کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت   نے مارکیٹوں کے جائزے  کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 35دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے موقع پر 35دکانوں کو سیل کرکے رپورٹ پیش کی ، انتظامیہ کے چھاپوں کے دوران ضلع گلگت میں تقریباً 500 د کانداروںپر بھاری جرمانے عائد کئے گئے  اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے گلگت شہر میں دکاند اروں کو   سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بغیر ماسک آنے والے کسی گاہک کو کوئی چیز فروخت نہ کی جائے جبکہ دکاندار بھی ماسک کااستعمال یقینی بنائیں ،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کی دکانیں سیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے مزید کہا ہے کہ کوویڈ۔19ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔