شراف الدین اور شیخ ناصر زمانی وزیراعلیٰ کے سپیشل کوآرڈینیٹر مقرر


 گلگت( سٹاف رپورٹر )گلگت بلتستان کے سینئر صحافی محمد شراف الدین فریاد اور معروف عالم دین شیخ ناصر زمانی کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کے سپیشل کوآرڈینیٹرز مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے سمری چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پہلے ہی منظور ہوچکی تھی۔ مذکورہ بالا شخصیات کواہم حکومتی ذمہ داری سے متعلق کیبنٹ ڈویژن سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی و ثقافتی حلقوں نے سینئر صحافی محمد شراف الدین فریاد اور معروف عالم دین شیخ ناصر زمانی کوبحیثیت سپیشل کوآرڈینیٹرز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مقرر ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذکورہ بالا شخصیات اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کے عوام کے مسائل کے حل اور امن و اخوت کے فروغ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے