لیز معاہدہ،سکردو میں ریلی، گرین ٹورازم کمپنی کی تعمیرات گرادیں

 سکردو(محمد اسحاق جلال لیاقت انجم)ریسٹ ہاﺅسز پبلک پارکس جنگلات اور دیگر وسائل گرین ٹورزم کمپنی کے حوالے کئے جانے کے خلاف سکردو میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی جیل چورنگی سے برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حسن سدپارہ چوک (پریشان چوک)پر پہنچ کر بڑے جلسے میں بدل گئی مقررین نے یہاں دھواں دھار تقاریر کیں اور انہوں نے ریسٹ ہاسز پبلک پارکس جنگلات اور دیگر وسائل معاہدے کے تحت گرین ٹورزم کمپنی کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا اور ریلی کے شرکا نے حسن سدپارہ چوک سے سٹی پارک کی طرف پیش قدمی کی اور پارک میں داخل ہونے کے بعد مشتعل عوام نے گرین ٹورزم کمپنی کی طرف سے سٹی پارک میں کی گئی تعمیرات گرادیں سید علی رضوی نے کہاکہ گلگت بلتستان میں منظم سازش کے تحت کشمیر جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں اسی لئے زمینوں کا ایشو کھڑا کیا گیا ہے ریسٹ ہاسز پبلک پارکس جنگلات اور دیگر وسائل عوام کی ملکیت ہیں کسی کی جاگیر نہیں ہم اپنی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کریں گے اور کسی کمپنی کو ان زمینوں پر قبضہ جمانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ہم مریں گے کٹیں گے مگر اپنے وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے ہم نے سٹی پارک میں گرین ٹورزم کمپنی کی تعمیرات گراکر واضح پیغام دیا ہے آئندہ جہاں جہاں اس کمپنی کی جانب سے پیش قدمی ہوگی ہم مذاحمت کریں گے کبھی کمپنی کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ قانون اور آئین نام کی کوئی شے نہیں ہے یہاں تماشہ لگا ہوا ہے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جارہا ہے یہاں منظم سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں ہم یہ متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم سے نہ چھیڑا جائے ورنہ دنیا کشمیر کے حالات کو بھول جائے گی ہمارے صبر کا بار بار امتحان نہ لیا جائے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ احمد ترابی نے کہاہےکہ ہمیں امن پسندی کی سزا دی جارہی ہے ہم یہ متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت باز جائے ریسٹ ہاسز پبلک پارکس اور دیگر وسائل کمپنی کو دینے سے گریز کرے ورنہ ہم احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے تحریک پاسدارانِ کے صدر وزیر حسنین رضا نے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوچکے ہیں لولی لنگڑی حکومت کو چلتا کردیں گے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اور ان کے سہولت کاروں کو ہرگز نہیں بخشیں گے اب ہم ڈو اینڈ ڈائی کریں گے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نجف علی نے کہاکہ جن جن شخصیات نے زمینوں کے اوپر قبضے کے خلاف آواز بلند کی ہے ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے زمینوں کے معاملے پر ڈبل گیم کی ہے ان سب کے اوپر لعنت بھیجیں گے ہمیں کسی کمپنی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم اپنے پاں پر خود کھڑے ہونگے آصف ناجی ایڈووکیٹ نے کہاکہ سٹی پارک اولڈینگ کے عوام کی ملکیت اور قدیمی چراگاہ ہے اور یہ زمین یہاں کے عوام نے 40 سال کیلئے محکمہ جنگلات کو لیز پر دی گئی ہے اس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس کے باوجود اس زمین کو گرین ٹورزم کمپنی کے حوالے کرنا شرعا قانونا جائز نہیں ہے ہم معاملے کے خلاف عدالت جائیں گے جلسے سے شبیر مایار محمد علی دلشاد احسان علی منظور یولتر قمر نجمی آغا رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی دائرہ کار کو وسیع کرنے کا اعلان کردیا