اعظم خان ذہنی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہی نہیں،محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جارح مزاج اعظم کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا لیکن وہ اعظم خان میں کوئی بدلا ﺅنا لا سکے۔آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم 2کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کیلئے اعظم خان 20منٹ لیں گے۔پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار ہی نہیں ہیں۔