خود کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر ایمان علی کو شدید تنقید کا سامنا

اداکارہ و ماڈل ایمان علی خود کو’’کھسرا‘‘ کہنے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

حال ہی میں ایمان علی اداکار واسع چوہدری کے پروگرام ’’گھبرانا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے خود کو ’’کھسرے‘‘سے تشبیح دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی سیلفی اس لیے نہیں لیتیں کہ انہیں اپنا آپ اچھا نہیں ایمان علی کا یہ بیان بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آیا اور معروف اینکر رابعہ انعم سمیت متعدد لوگوں نے ایمان علی پر تنقید کی ہے۔ جب کہ پاکستانی خواجہ سرا ماڈل کامی سڈ نے ایمان علی کے بیان کو اپنی کمیونٹی کی توہین قرار دیا ہے۔

رابعہ انعم نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا’’ کوئی ایسے بیوقوف اداکاروں کا منہ بند کرواؤ یار ۔ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی بیوقوفانہ حرکت سامنے آجاتی ہے۔ ایمان علی سوچتی ہیں کہ ’’کھسرا‘‘ جیسا لفظ استعمال کرنا صحیح ہے اور ان جیسے لوگوں کو شو میں پیسے دے کر بلایا جاتا ہے۔لگتا اور جب وہ موبائل میں خود کو دیکھتی ہیں تو لگتا ہے کوئی ’’کھسرا (خواجہ سرا)‘‘ کھڑا ہے۔