شگر(منظور ناز)وزیر صحت راجہ اعظم خان نے سال 2024 کے اے ڈی پی میں ضلع شگر میں گیارہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور پانچ نئے سکولوں کے لئے فنڈز مختص کر دیے پسماندہ گاوں ڈھنگ میں گرلز پرائمری سکول ،بانپہ گلاب پور میں پرائمری سکول ،باغنی وزیر پور میں پرائمری سکول،علی آباد چھورکاہ میں پرائمری سکول اور لمسہ شگر میں گرلز پرائمری سکول کی قیام کے لئے رواں سال کی اے ڈی پی میں فنڈ مختص کیا ڈیلی کے ٹو سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے کہا جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا ایجوکیشن کو سب سے زیادہ ترجیح دی 2020 میں جب شگر عوام نے علاقے کی خدمت کا موقع. فراہم کیا تو سب سے پہلے تعلیم کے لئے فنڈ رکھا جس میں چار ہائیر سیکنڈری سکول ،چار ڈی ڈی او سمیت کئی سکول بنائے کئی منصوبے مکمل اور کچھ منصوبے زیر تعمیر ہے امید ہے بہت جلد شگر تعلیمی میدان میں آگے جائے گا انہوں نے کہا اے ڈی پی میں میرٹ پر ضرروت کے مطابق مختلف علاقوں میں منصوبے رکھے خصوصا بالائی علاقوں کو ترجیح دی اور ہر گاوں میں منصوبے رکھا عوام کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے علاقے میں جہاں ضرروت تھی وہاں منصوبہ رکھا کبھی سیاست کو خدمت پر ترجیح نہیں دیا آئندہ بھی عوام کی طاقت سے علاقے کی خدمات جاری رکھیں گے۔