بجلی ٹیرف میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی ٹیرف میں اضافے کے خلاف 26 جولائی کو ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، اور مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکمرانوں کو بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہوگا، ہم عوامی حقوق کے لیے عدالتوں میں بھی جائیں گے۔ انھوں نے مخصوص نشستوں کے کیس کے تناظر میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے۔
