گلگت بلتستان میں مولانا فضل الرحمن کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، مفتی ولی الرحمان

 چلاس(پ ر)نومنتخب صوبائی امیر جمعیت علما اسلام مفتی ولی الرحمان کی چلاس آمد پر جمعیت کے کارکنان نے ان کا شاندار اور فقید المثال استقبال کیا۔مفتی ولی الرحمان کا گونر فارم،بونر داس اور چلاس شہر میں عوام اور جمعیت کے کارکنان نے ہار پہنا کر خصوصی مبارکباد پیش کی۔چلاس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیر مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمعیت علما اسلام کو ازسر نو منظم اور مضبوط بنائیں گے،گلگت بلتستان میں مولانا فضل الرحمن کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔گلگت بلتستان کے تمام 24 نشستوں سے امیدوار کھڑا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں علما کا کردار ہے اور اب پاکستان بچانے میں بھی مولانا فضل الرحمن کی شکل علما کردار ادا کریں گے۔اس وقت معاشرے میں مظلوم پر ظلم ہو رہا ہے اس ظلم کے خلاف آواز حق بلند کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر مولانا عبد الہادی،مولانا عبد المالک،مولانا برکت شاہ مولانا افضل و دیگر نے بھی خطاب کیا اور جمعیت کو مستحکم کرنے کا عزم کیا۔