حادثہ تیز رفتاری سے ہوا، خاندان اجڑ گیا، دلہن

گلگت(نامہ نگار خصوصی)کوسٹر حادثے میں زندہ بچ جانیوالی دلہن ملکہ نے کہاہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث ہوا ،میرا تو پورا خاندان اجڑگیاہے،ہسپتال میں زیرعلاج ملکہ نے میڈیا کو حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوسٹر ڈرائیور ایک دن قبل راولپنڈی سے استور پہنچا تھا،واپسی کے سفر میں ڈویاں پولیس چیک پوسٹ پر انٹری کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کی سپیڈ تیز کر دی ، ڈرائیور نے اونچی آواز میں گانے چلائے ہوئے تھے، تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث گاڑی پل کا جنگلہ توڑ کر دریا میں گر گئی ۔ سب لوگ ہی دریا میں جا گرے ۔ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے میں دریا میں گری ، دریا میں تیرتے ہوئے دیکھ کر کسی نے مجھے باہر نکالا، میرا پورا خاندان دریا میں ڈوب گیا ہے۔ گاڑی میں میرے گھر کے اور خاندان کے لوگ تھے