سکردو(رضاقصیر سے)صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہاہے کہ حکومت خصوصی افراد کے لئے مخصوص 3 فیصد کوٹہ پر عمل کر رہی ہے اگر خصوصی افراد کو کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائیں کسی بھی ادارے میں خصوصی افراد کیلئے مخصوص کوٹہ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی افراد کی نمائندہ تنظیم قراقرم ڈیس ابلیٹی فورم کے زیر اہتمام ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خصوصی افراد میں بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں سارے ادارے ان کی صلاحیتوں کا نکھارنے میں اپنا کردارادا کر رہی ہے خصوصی افراد کو کہیں پر بھی تعلیم کے حوالے سے مشکلات درپیش ہو ں تو صوبائی حکومت ان کی مشکلات کو پہلی ترجیح میں حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے حکومت جلد ہی تعلیم بالغان شروع کرنے جارہی ہے اس سے معاشرے میں موجود خصوصی افراد کے علاوہ دوسرے مرد اور خواتین بھی استفادہ کر سکیں گے اس موقع پرصوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ راجہ ناصر ، قاسم نسیم طاہر ربانی ودیگرمقررین نے کہاکہ اصل معذور وہ نہیں جو جسمانی طورپر معذور ہو بلکہ معذور ہو ہے جو سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود انسانی کی طرح کا رویہ نہیں رکھتے جب اللہ تعالی کسی کوئی صلاحیت چھین لیتا ہے تو دوسرے صلاحیتوں کی بہتر نعمات سے نوازتا ہے اس موقع پر قراقرم ڈیس ایبلٹی فورم کی جانب سے تعاون کرنے والے اداروں کے نمائندوں کو شیلڈ سے نوازا گیا