گلگت بلتستان میں کرونا کیسز کی شرح 18.67فیصد ،70نئے کیسز

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لئے ہیں ہے۔70 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ 10 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق گلگت میں 58' سکردو میں 10 اور دیامر میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 608 ہوچکی ہے جن میں سے گلگت میں 430 'ہنزہ میں 49 سکردو میں 47' استور میں 31' گانچھے 14' دیامر اور شگر میں آٹھ آٹھ ' نگر کھرمنگ اور غذر میں سات سات فعال مریض ہیں جبکہ کرونا کے 10 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں سے دیامر میں 6' گانچھے 3 اور اور سکردو کا ایک فرد شامل ہے گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلاو کے روزانہ کی شرح 18.67 فیصد ہو گئی ہے۔