افغان امن عمل، امریکہ کا علاقائی تعاون کیلئے چار ملکی سفارتی فورم بنانے کا اعلان

امریکہ نے افغان امن عمل اور علاقائی تعاون کے لیے چار ملکی سفارتی فورم بنانے کا اعلان  کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان امن عمل اورعلاقائی تعاون کیلئے  ایک نیا سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے جس میں امریکہ، پاکستان،افغانستان اور ازبکستان شامل ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا سفارتی پلیٹ فارم افغان امن عمل اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے کام کرے گا اور رکن ممالک کامشترکہ اجلاس جلد ہو گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے امن کانفرنس ملتوی ہونے تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی تک شیڈول تھی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔