سکردو شہر کیلئے ڈیڑھ ارب کی سکیمیں ہیں، راجہ ذکریا

سینئر وزیر راجہ ذکریاخان مقپون نے کہاہے کہ سکردو شہر کیلئے ذاتی اے ڈی پی سے ڈیڑھ ارب کی ترقیاتی سکیمیں منظور کروائی ہیں پہلی بار سکردو شہر کو چمکایا جارہاہیبعض لوگ کو خوش کرنے کیلئے میں اپنی اے ڈی پی کو اوپن کرنا نہیں چاہوں گا جب کام ہوگا تو سب کونظر آئے گاکے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو شہر کیلئے رکھے گئے  ڈیڑھ ارب کے منصوبے جی بی سطح کے منصوبوں اور پی ایس ڈی پی کے منصوبوں سے الگ ہیں سکردو حلقہ نمبر1 میں پہلی مرتبہ عوام کے مفاد میں منصوبے رکھے گئے اپوزیشن کو اس بات پرتکلیف ہیکہ ہم نے عوام کے مفادکے منصوبوں کو اہمیت کیوں دی  ہمارے لئے تمام لوگ قابل احترام ہیں مگر یہ احترام یکطرفہ نہیں ہوگا ہم ہرکسی کی عزت وتکریم کا خیال رکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے اندر کوئی کمزوری ہے ہم کمزور ہیں اور نہ ہی کسی سے مرعوب ہونگے انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے ہورہے ہیں مگر منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے ہماری حکومت انصاف پر مبنی فیصلے کررہی ہے