ڈرامہ نما فلمیں انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں کر سکتیں: ریچل خان

اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ نما فلمیں انڈسٹری کی رونقیں بحال نہیں کر سکتیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں سے لوگوں کو اٹھا کر فلموں میں لایا جا رہا ہے ،جن لوگوں کی فلم سازی کے حوالے سے کوئی تربیت نہیں نا کوئی باقاعدہ پروفیشنل ہیں ان کو لیڈنگ رول دئیے جا رہے ہیں،سینما گھروں سے لوگ مایوس ہو کر واپس جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار کو فلموں میں لانچ کیا جا رہا ہے بڑی سکرین پر کام کرنے اور چھوٹی سکرین میں بہت فرق ہوتا ہے اس کے لیے باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہے ۔