مقدمات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ظفرشادم خیل

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر ظفر محمد شادم خیل نے کہا ہے کہ سنگل کے مظاہرین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے بعد اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے ہماری حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ اس مسئلے پر اعلیٰ حکام سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے یقین ہے کہ جن افراد کے خلاف مقدمات قائم ہوئے ہیں انہیں انصاف مل جائے گا انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اس مسئلے کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کرکے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت سنگل سے گوہر آباد تک کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے بجلی کے ایشو پر جو معاہدہ سنگل کے مظاہرین کے ساتھ ہوا ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا سنگل کے عوام باشعور ہیں وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں حکومت کسی کے خلاف ناانصافی ہونے نہیں دے گی۔