Image

سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلیے بڑی خوشخبری

سعودی عرب نے اپنی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا جس کے تحت منتخب طلبا کو ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کے لیے سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس ، ذراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز کے شعبے میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے جس سے ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے طلبا مستفید ہوسکتے ہیں۔

اسکالر شپ کے حامل طلبا کو 850 ریال ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جب کہ سائنس کے شعبے کے طلبا کے لیے وظیفہ 900  سعودی ریال ہوگا۔ اس کے علاوہ طلبا کو ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ 3 ماہ کا وظیفہ سمیت مفت میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسکالرشپ میں پاکستان اور کشمیر کے طلبا درخواستیں دے سکتے ہیں، درخواست دینے والے طلبا کی عمر 17 سے 25، ماسٹرز کے لیے30 اور پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مختص کی گئی ہے۔

اسکالر شپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق پاکستانی طلبا کو درج زیل 25 جامعات میں اسکالر شپ دی جائیں گی۔