Image

سرٹیفایئڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرٹیفایئڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی نائب صدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ سرٹیفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔آخر میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روئے نا تو کیا کرے ؟