Image

نیوزی لینڈ میں کھیلنے پر مسرور ہوں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کہتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پر مسرور ہوں۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کے اعلان ہونے کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ وہ ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے، لہذا اب دو مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کا منتظر ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہوں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔