Image

دنیا بھرمیں کروناکیسز کی تعداد54کروڑ 74لاکھ70ہزار114ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 54 کروڑ 74 لاکھ 70 ہزار 114 ہوگئی۔ امریکہ 8 کروڑ 76 لاکھ 23 ہزار 593 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ34 لاکھ 52 ہزار164 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 18 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار317 ، جرمنی میں 2 کروڑ 82 لاکھ 93 ہزار 960، برطانیہ میں 2 کروڑ 29 لاکھ 18 ہزار 904 اور اٹلی میں 1 کروڑ85 لاکھ 23 ہزار 111 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 83 لاکھ 68 ہزار 857 اور روس میں 1 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار 238 مصدقہ کیسز ہیں۔